• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی تکنیکی ٹیم ML-1 لنک کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان آئیگی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) چین کی تکنیکی ٹیم رواں ماہ کے آخر تک 6.7 ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مین لائن (ایم ایل ون) ریل لنک کی تعمیر کے مالی اور تکنیکی پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔ تاہم چین نے اب تک اسلام آباد کو بتایا ہے کہ وہ مرحلہ وار ایم ایل ون کی مالی معاونت کرے گا اور پہلے مرحلے میں وہ کراچی تا حیدرآباد ریل لنک کو اپ گریڈ کرنے والے حصے کی تعمیر کرے گا۔ ایم ایل ون کراچی سے پشاور اور حویلیاں تک ریل لنک کو اپ گریڈ کرے گا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ توقع ہے کہ چین کی اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی ایم ایل ون کے لیے تکنیکی اور مالیاتی انتظامات کو مستحکم کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے بالکل آغاز میں اس منصوبے کے تصور کے باوجود ایم ایل ون اب تک نان اسٹارٹر ہے۔
اہم خبریں سے مزید