• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (صباح نیوز) پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر عمران خان کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔ شیر افضل سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ دوسری جانب شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید