• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل سے نجات کیلئے عدل مرتضوی کو عملی شعار بنانا ہوگا،حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ دنیائے بشریت کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے عدل مرتضوی کو عملی شعار بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جومنگل کو جشن مرتضوی کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔علامہ مقدسی نے اس عہد کا اظہا ر کیا کہ عدل و انصاف کے قیام اور ظلم و بربریت اور جبر استبداد کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کی عملی جد و جہدجا ری رکھیں گے ۔
اسلام آباد سے مزید