• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل تعلیمی بورڈ تبادلے،ہاشم منیر ڈائریکٹر ایفلیشن مانیٹرنگ کوالٹی کنٹرول مقرر

اسلام آباد (عاطف شیرازی نامہ نگار) فیڈرل تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ۔ سید ہاشم منیر کوڈائریکٹر او ڈبلیو سی سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایفلیشن مانیٹرنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول تعینات کر دیا گیا ۔ حامد اللہ کو ڈائریکٹر ایم پی ڈی یو سےڈائریکٹر پبلک گریوینس ،بشیر خان کو ڈائریکٹر آئی ٹی سے ڈائریکٹر آئی ٹی مینجمنٹ کا چارج دے دیا گیا۔ساجد عباسی کو ڈائریکٹر ایفلی ایشن سے ڈائریکٹر پرکیورمنٹ اینڈ سروسز ،مرزاعلی ڈاِئریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمکس سےڈائریکٹر ٹیسٹ ڈویلپمنٹ کا چارج دے دیا گیا ۔عقیل عمران کنٹرولر امتحانات سے تبدیل کر کے کنٹرولر ٹیسٹ ایولیشن جبکہ ڈپٹی سیکرٹری او ڈبلیو سی امتیاز احمد اور کاشف کاظمی ڈائریکٹر آڈٹ کوچیئرمین کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید