ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، منشیات اور پسٹلز مع گولیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے ملزم صفدر سے 23گرام آئس ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم صدام حسین سے10لیٹر شراب جب کہ ملزم محمد خان سے 4لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،نیوملتان پولیس کو محمد مجید نے بتایا کہ ملزمان یونس ،اسماعیل اور شریفاں بی بی میری ہمشیرہ نادیہ بی بی اور اس کے دو بچوں کو کار میں بٹھاکر اغوا کرکے فرار ہوگئے، دریں اثنا دولت گیٹ پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ میرا والد گھر سے دوکان پر گیا مگر واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے جب کہ صدر جلالپور پولیس کو محمد مرسلین نے بتایا کہ ملزم حسن علی تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی پاکیزہ بی بی کو اغوا کرکے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، سیتل ماڑی پولیس کو محمد سجاد نے جھوٹی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی جب کہ صدر شجاع آباد پولیس کو ارشد نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،بی زیڈ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم اقبال کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کرنے پر جعلی پائی گئی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،صدر پولیس کو عمران نے بتایا کہ ملزم غلام فرید نے دو کروڑ نوے لاکھ روپے وصول کیے اور کنسٹرکشن میٹریل نہیں خریدا جس کی مد میں ملزم سے پوچھا تو ٹال مٹول سے کام لیتا رہا جس نے میری رقم خرد برد کرکے ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عبدالماجد سے پسٹل ،ملزم فیصل سے پسٹل،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم عقیل سے پسٹل دوگولیاں جب کہ ملزم وقاص سے پسٹل تین گولیاں برآمد کرلیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔