• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا IT برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے اقدامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نےاگلے پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئےکئے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ملک میں فائبر آپٹک کے ذریعے براڈ بینڈ سروسز کے فروغ کیلئے موجودہ رائٹ آف وے کے ضوابط کو مزید آسان بنانے اورآئی ٹی کے شعبے میں پاکستان آنے کے خواہشمند کاروباری افراد کو ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کرنے ،بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور لائسنس کے بغیر کمپنیوں کیخلاف اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روزوزارت آئی ٹی کے امور اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں دی ،وزیراعظم نے پی ایس ای بی کی سفارش پر بیرون ملک سے آنے والے آئی ٹی شعبے میں پاکستانی کمپنیوں کی خدمات لینے والے کاروباری افراد کو 24 گھنٹے میں ویزا جاری کرنے اور ملکی آئی ٹی شعبے کی مارکیٹنگ کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو آئی ٹی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انہوں نے ہدایت دی کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔
اہم خبریں سے مزید