• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ: عمر امین اور عمر صدیق نے سنچریاں داغ دیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عمرامین اور عمر صدیق نے سنچریاں اسکور کیں۔ محمدعزب او ر مہران سانول نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ بینک نے سر کاری ٹی وی کے 93 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 414 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ عمرامین 101 ، فواد عالم 61 ، عمران بٹ نے 78 رنز بنائے۔ مہران سانول نے103 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سرکاری ٹی وی نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہائر ایجوکیشن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے۔ کے آر ایل کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ محمد عزب نے 59 رنز دے کر5 وکٹیں لیں ۔ ہائر ایجوکیشن کی برتری 162 رنز کی ہوچکی ہے۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم غنی گلاس کے 379 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 293 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمرصدیق نے 127 رنز اسکور کیے۔

اسپورٹس سے مزید