• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اجلاس، آزاد کشمیر حکومت میں رہنے یا علیحدگی کا فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت میں رہنے یا علیحدگی کے حوالے سے فیصلہ نہ ہو سکا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے پر نواز شریف سے مشاورت کے بعد فیصلے کا بتا دیا، ن لیگی رہنماؤں سے کہا کہ کچھ دن بعد دو بارہ اجلاس ہوگا ۔

 اجلاس میں صدر ن لیگ شاہ غلام قادر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، آزاد کشمیر حکومت میں شامل ن لیگ کے 2 وزراء ،سنیئر نائب صدر مشتاق منہاس سیکرٹری جنرل طارق فاروق نے بھی شرکت کی، آزاد کشمیر ن لیگ کے وفد نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے عدم تعاون کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید