• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوزویندر چہل نے آر جے مہوش کو مبارکباد کیوں دی؟

آر جے مہوش اور یوزویندر چہل—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
آر جے مہوش اور یوزویندر چہل—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش گزشتہ چند ماہ سے ملاقاتوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن سے ان کے درمیان رومانس کی افواہیں جنم لے رہی ہیں۔

آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کو شیئر کرتے ہوئے اپنے سفر پر روشنی ڈالی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

آر جے مہوش نے 2025ء کے لیے ایمرجنگ فلم پروڈیوسر کا ایوارڈ جیت لیا ہے جس پر کرکٹر یوزویندر چہل نے انہیں فوری مبارک باد دی۔

انہوں نے دھناشری ورما سے اپنی طلاق کے بعد اپنے رومانس سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر اسٹیج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایمرجنگ فلم پروڈیوسر اور انٹرپرینیور 2025ء، مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جس کے لیے میں نے محنت کی ہے اور ہر اس چیز پر بھی جس میں کامیابی نہیں ملی تاکہ معاملات بہتر ہو سکیں، بس ایک بات یاد رکھیں، خدا نوازتا ہے، دیر ہو یا سویر، خدا آپ کی نیتوں کا پھل دیتا ہے، اسی لیے نیت صاف، منزل آسان۔

ان کی پوسٹ پر ہر طرف سے دلی مبارکبادیں موصول ہوئیں، لیکن ایک پیغام جس نے سب کی توجہ حاصل کی وہ چہل کا تھا، انہوں نے پوسٹ کو لائیک کیا اور ایک تبصرہ چھوڑا ’مبارک ہو‘ جس سے مہوش کے لیے ان کی حمایت ظاہر ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بات چیت چہل کے اس بیان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے آر جے مہوش کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ڈیٹنگ کی چہ مگوئیوں کی وجہ سے ہم ایک ساتھ باہر نہیں نکل سکتے تھے۔

چہل اور مہوش گزشتہ چند ماہ سے اپنے بڑھتے ہوئے تعلق کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان کی اکثر ملاقاتوں نے رومانس کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔

اس جوڑی نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو اس وقت ہوا دی جب انہیں کرکٹر کی اپنی سابقہ اہلیہ دھناشری ورما سے علیحدگی کے موقع پر ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔

اس سال دھناشری سے باضابطہ طور پر راستے جدا کرنے کے بعد یوزویندر چہل نے مہوش کے ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھا۔

آئی پی ایل ٹرافی کے ایک میچ کے دوران وہ دیگر کرکٹرز کی بیویوں اور گرل فرینڈز کے ساتھ پنجاب کنگز کی ٹیم کی بس میں سوار ہوئیں، جس نے سب کو حیران کر دیا حالانکہ مہوش نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔

حال ہی میں چہل نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ان افواہوں پر بات کی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مہوش یا کسی اور کے ساتھ کچھ چل رہا ہے؟ تو چہل نے وضاحت کی نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے، پہلی بار جب مجھے کسی کے ساتھ دیکھا گیا تو لوگوں نے فوراً ہمیں جوڑنا شروع کر دیا حالانکہ مہوش نے اس کی وضاحت کی، لیکن یہ اس کے لیے بہت مشکل تھا، مہوش کو گھر توڑنے والی تک کہا گیا، لوگوں نے ان سے متعلق بہت نازیبا باتیں کیں، مجھے بہت برا لگا اور ہم ایک ساتھ باہر نہیں نکل سکتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید