• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ورلڈ ٹور مکمل کرکے رواں ماہ پاکستان آئیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اس ماہ کے آخر میں ورلڈ ٹور مکمل کرکے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی کو لاہور لایا جائے گا جہاں مختلف مقامات میں نمائش کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ آئی سی سی اور پی سی بی کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ ٹرافی ٹور کا پلان فائنل کررہے ہیں ۔ اس سے قبل ٹرافی نومبر میں پاکستان کے کئی شہروں کا دورہ کرچکی ہے۔ خیال رہے کہ ٹرافی ان دنوں نیوزی لینڈ میں ہے، جہاں آکلینڈ اور ہیملٹن میں اس کی نمائش کی گئی۔

اسپورٹس سے مزید