کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی نےگلشن اقبال میں قواعد و ضوابط کے خلاف تعمیرات کو رکوا دیا اور تعمیراتی کام کے لئے استعمال ہونے والا سامان اپنے قبضے میں لے لیامیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والی سرگرمیوں کو قوانین کے دائرہ کار میں لانے کیلئے ہرممکن قدم اٹھایا جائے گا، کسی کو خلاف قانون سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ بلدیاتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے، میئر کراچی نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن شفیق شاہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام علاقوں میں بلاامتیاز و تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی دباؤ میں آئے بغیر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ جو تعمیرات قوانین اور ایس بی سی اے سے پاس شدہ نقشے کے مطابق ہوں اور تمام چالانوں کی رقم ادا کی ہوئی ہو ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔