لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے زیراہتمام رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شہید وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی ساتویں برسی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عقیدت ومحبت سے منائی گئی اور شہیدکو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا، برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے سینئر اراکین اور کراچی کے مختلف سیکٹروں کے کارکنان کی جانب سے شہید کی قبرپر حاضری دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور شعبہ خواتین کے تحت شہیدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے شہیدوفاکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر طویل دورانیے کی خصوصی تعزیتی بیٹھک کااہتمام کیاگیا۔