• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر صحت عامہ کے بحران سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی اپیل

جنیوا(ا ے ایف پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر صحت عامہ کو لاحق بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طورپر ڈیڑھ ارب ڈالرزکی اپیل کی ہے ۔ جمعرات کو یہاں جاری اپیل میں عالمی ادارہ صحت نے سال 2025 میں ہنگامی آپریشنز کے لئے اپیل جاری کی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو موسمی تبدیلیوں، وبائی اوردیگر امراض اوربڑے پیمانے پر نقل مکانی کی وجہ سے صحت عاملہ کے مسائل درپیش ہیں۔ جبکہ مطلوبہ فنڈز اور دیر پا سہولتوں کے بغیر بحران سے نمٹنا نا ممکن ہے۔ یہ اپیل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹینڈروس اورایدونام گیبریسس نے جاری کی۔

ملک بھر سے سے مزید