• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، تعلیمی بورڈز کی کمپوزیشن میں تبدیلی کی منظوری، کراچی کیلئے 100 الیکٹرک بسیں چلیں گی

کراچی (سہیل افضل )سندھ کابینہ ،ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری ،سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2024اور ترمیمی بل سندھ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس کی منظوری ، تعلیمی بورڈز کی کمپوزیشن میں تبدیلی کی منظوری ،ان ترامیم کے تحت بورڈ میں سول سوسائٹی کے ممبران، ہیڈماسٹر/پرنسپل اور دیگر نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈز کے قانون میں ترمیم سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بل 2024 اور سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1972 کے تحت بورڈ کے قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ ان ترامیم کے تحت بورڈ میں سول سوسائٹی کے ممبران، ہیڈماسٹر/پرنسپل اور دیگر نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ترمیم کے مطابق حکومت کو بورڈ کے کسی بھی ممبر کو ہٹانے کا اختیار ہوگا۔ بورڈ کسی بھی فرد کو فائدہ، الاؤنس یا سہولت فراہم نہیں کرے گا۔چئیرمین تین سال کے لیے تعینات ہوگا اور مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ تقرری کے اہل ہوگا۔ چئیرمین کو کنٹرولنگ اتھارٹی کے ذریعے براہ راست تقرری یا گریڈ 19/20 کے افسران میں سے منتخب کیا جائے گا۔، صوبائی حکومت کو برطرفی کے اختیارات بھی مل گئے ، 195 اساتذہ کی بھرتی اور 700 مزید اسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری،کراچی کےلیے 100الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری ، کے4 منصوبے کو ٹیکس چھوٹ،کابینہ نے کہا کہ ،وفاقی حکومت سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے قومی منصوبے کےلیے 50 فیصد رقم ادا کرے، صوبائی محکمہ تعلیم کو خواجہ سراؤں کےلیے تعلیمی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت ،۔ تھر کوئلے سے کراچی تک ریل کی پٹری بچھانے کے لیے مشترکہ منصوبہ سندھ کابینہ نے وزارت ریلوے اور حکومت سندھ کے درمیان 75ارب روپے کے لیے پچاس پچاس فیصد شراکت داری کی بنیاد پر مشترکہ منصوبے کی منظوری دی تاکہ اسلام کوٹ (تھر کوئلہ) سے چھور، 105 کلومیٹر تک اور بن قاسم سے پورٹ قاسم، 9کلومیٹر تک ریل کی پٹری بچھائی جائے۔

اہم خبریں سے مزید