اسلام آباد ر(ایجنسیاں)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جے یوآئی سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے‘ تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو‘ مولانا صاحب حلقے کھول لیں‘آپ کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا ان کا نام لیں ۔ مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے یہ اعتماد قائم ہوا ہے تو ہی سب ہو رہا ہے‘فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں۔