• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی قونصل جنرل کا سکھر بیراج کا دورہ، برج العرب منصوبے کا سنگ بنیاد

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کیا اور سکھر بیراج کے میوزیم اور لائبریری کا معائنہ کیا۔ ایکسئین سکھر بیراج زاہد مغل نے قونصل جنرل امارات کو سکھر بیراج کے حوالے تفصیلی برینفگ دی۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید