• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

پشاو ر (وقائع نگار )پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج میں پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج میں غیر ضروری نقل و حمل کی روک تھام، ٹریفک کی روانی میں بہتری، ون وے کی پاسداری کے لیے ٹائر بسٹرز کی تنصیب، غیر ضروری گاڑیوں کی بندش اور سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج کے مسائل حل کرنے اور بروقت ضروری اقدامات کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر قائم کئے گئے خصوصی کمیٹی سے ہفتہ وار رپورٹ طلب کرلی اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج انتظامیہ، یونیورسٹی اور کالج سیکورٹی آفیسر, پی ڈی اے حکام اور ضلعی انتظامیہ پشاور کے افسران نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید