• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب میٹرو بنک کے ریجنل ہیڈ کا پیرا پلیجک سنٹر کو عطیہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) حبیب میٹرو بنک پاکستان کے ریجنل بزنس ہیڈ ساحر عفیف خان نے پیرا پلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید محمد الیاس سے ملاقات کی اورانہیں مریضوں کے علاج وفلاح بہبود کے لئے اڑھائی لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش ڈیا۔انہوں نے ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں میں مبتلا افراد کی جامع جسمانی اور نفسیاتی بحالی کے ساتھ ساتھ کلب فٹ اور آٹزم اسپیکٹرم کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج پر ادارے کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر سید الیاس نے انسانیت کی خدمت کے لئے عطیہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مالیاتی اداروں کی طرف سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات پیراپلیجک سنٹر پشاور جیسے بحالی مرکز کی مدد کریں گے، اس طرح کی مدد سے نہ صرف بستروں کی گنجائش کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پشاور سے مزید