لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈاکوئوں نے ستوکتلہ میں راشد سے 1لاکھ 75ہزار ،مغل پورہ میں شہزاد سے1لاکھ 70ہزار اور موبائل فون،کاہنہ میں مشتاق سے1 لاکھ 65ہزار موبائل فون ،گرین ٹاون میں ساجد سے1 لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں مقصود سے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل فون،گلشن راوی میں ماجد سے 1 لاکھ 45ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔رائے ونڈ اور ہیئر سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال نوانکوٹ اور مناواں سے موٹرسا ئیکل چوری ہوگئے۔کاہنہ میں ڈاکووں نےرنگ روڈکےکاہنہ کاچھا انٹر چینج پرتعینات سکیورٹی گارڈ سمیت 12سے زائدگاڑیوں میں سوار ٹول پلازہ سے گزرنےوالےافرادسےلاکھوں روپے اور اسلحہ لوٹ لیااورفرارہوگے۔جبکہ ڈاکوؤں نے ٹول پلازہ کےسکیورٹی گارڈکو کئی گھنٹے یرغمال بھی بنا ئے رکھا۔