• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم مساوات محاذ 18جنوری کو عالمی اشرافیہ کیخلاف مظاہرے کریگا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عدم مساوات محاذ کے کوآرڈنیٹر نثار شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انکی تنظیم 18جنوری کو پاکستان کے 20شہروں میں مظاہرے کریگی تاکہ عالمی یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اشرافیہ کےارب پتیوں کی طاقت اور دولت کیخلاف طاقتور عالمی تحریک کا آغاز کیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین ایک فیصد افراد بے پناہ طاقت کے مالک ہیں جو سیاست کو بھی متاثر کرتے اور جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید