کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میںجمعہ کو موسم سرد اور خشک رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی04،گوادر09،قلات منفی07 ، تربت13،سبی06اور نوکنڈی میں 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج ہفتے کوکوئٹہ ، چاغی ، نوکنڈی، دالبندین ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔