کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تجاوزات کے خلاف کارروائی میں ضلع کورنگی میں 25 دکانوں کو سر بمہر کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق سسٹنٹ کمشنر کورنگی حسین کھوسو نے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران مہران ٹاون گلزار کالونی اور قیوم اباد میں مختلف کارروائیاں کیں مہران ٹاون میں غیر قانونی تعمیر ہونے والے چار گھروں اور گلزار کالونی میں 200 گز جگہ گھیر کر غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی دیوار کو منہدم کر دیا گیا ۔