کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر دوسرے روز بھی اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں،ٹریفک پولیس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بندرہے،پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد جانے والی روڈ کنٹینرلگاکربند کیا گیا،ٹاورسے مائی کلاچی جانے والی روڈ کو بھی بند کیا گیا،بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا،ٹریفک پولیس کےمطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظرشہرمیں سیکیورٹی خدشات کے باعث سڑکوں کو بند کیا گیا ، ایم اے جناح، یونیورسٹی روڈ ،ڈیفنس کورنگی روڈ،شاہراہ پاکستان،راشد منہاس روڈ،ابوالحسن اصفہانی روڈ،قومی شاہراہ سمیت شہر کی دیگرشاہراہوں پرٹریفک رواں دواں رہا ۔