کراچی (جنگ نیوز) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میڈی کیم پاکستان کیلئے جبوتی کے قونصل جنرل اور چیئر مین میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کی جانب سے افطار و عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی،اجتماع میں سفارتی، انتظامی، سماجی اور مالی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں قونصل جنرلز تھائی لینڈ،عمان،سری لنکا، افغانستان،مسز خلیل نینی تال والا،سلمان خلیل،خرم خلیل،جنید خلیل،ذیشان الطاف لوہیا،ظفر ریاض باری،رمیز شیخ،عمر لوہیا،حنیف گوہر،مسز خرم خلیل،سابق ایس ایس پی ٹریفک سعید آرائیں، ڈی ایس پی طفیل احمد، ڈی ایس پی فیروز آبادمونا بھائی،ڈاکٹر قیصر وحید،سابق ڈی آئی جی عامر فاروقی سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر مہمانوں نے رمضان المبارک کی روحانی فضیلت، بھائی چارے، اخوت اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ایسے اجتماعات نہ صرف تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کوایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے مثبت روابط کو فروغ دیتے ہیں۔