• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ ٹاؤن میں روشنی کی جانب سفر جاری، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ انچولی، فیڈرل بی ایریا بلاک 20 کے امروہہ گراؤنڈ میں جدید فیلڈ لائٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ گراؤنڈ میں 10 پولوں پر 600 واٹ کی مجموعی طور پر 60جدید لائٹیں نصب کی گئی ہیں جس سے کھیلوں اور دیگر سماجی سرگرمیوں کے لیے رات کے اوقات میں بھی بہترین روشنی میسر آئے گی، منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں اندھیرے سے روشنی کی جانب سفر جاری ہے،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید