کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ گلشن غازی بلاک ڈی میں واقع کے گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 65 سالہ ہدایت بی بی زوجہ نواب جاں بحق ہو گئی ،پولیس کے مطابق مقتولہ کو تین گولیاں لگی ہیں،واقعہ کے وقت مقتولہ کا 80 سالہ شوہر اور بہو گھر میں موجود تھے جنہوں نے بتایا ہے کہ نامعلوم ملزم سحری کے وقت گھر میں کود کر داخل ہوا اور مقتولہ کو تین گولیاں مارنے کے بعد فرار ہو گیا ، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے ایک بیٹے کو کچھ سال قبل منگھوپیر کے علاقے میں دعوت میں بلا کر قتل کیا گیا تھا ،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ اسی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔