• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمارا ملک، افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر میثمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کراچی پریس کلب میں علمائے کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے،ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،ہم رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملے میں شہادت پر غم میں ہیں ،واقعہ کے رد عمل میں دنیا بھر اور پاکستان میں عوامی احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں،کراچی میں احتجاج کے دوران امریکا کے قونصل خانے کے باہر ایک افسوس ناک واقعہ ہوا،اس میں نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں،10 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے، اسلام آباد میں 7 ،گلگت میں 8 اور اسکردو میں 6 افراد شہید ہوئے جو افسوسناک ہے،ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہےیہ سلسلہ بند کیا جائے، عوام کی جانب سے گولی چلنے کے باوجود کوئی جوابی کاروائی نہ ہونا اس امر کا عکاس ہے کہ عوام نہتے اور پر امن تھے ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ،گرفتار کیا جائے، گرفتار مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے،کراچی میں احتجاج کے معاملہ پر جے آئی ٹی بنائی جائے،ہم جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید