• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا مشہود کی خالد مقبول سے ملاقات، بہادر آباد آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر سے ملاقات کی۔وفد میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس ہوستانی، کوآرڈینیٹر فہد شفیق،صدر سوشل میڈیا سندھ خرم عباس بھٹی و دیگر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء سید شکیل احمد، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی،رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یوتھ پروگرام ہم اور آپ مشترکہ کوشش سے چلائیں گے کراچی میں 8یونیورسٹی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید