ممبئی ( جنگ نیوز ) بھارتی بحریہ نے بیک وقت ملک کے ریاستی شپ یارڈ میں تیار ہونے والی آبدوز، ڈسٹرائیر اور فریگیٹ کو بیک وقت بحرہند میں اتار دیا ہے تاکہ علاقے میں طاقتور چینی موجودگی کے پیش نظر ملک کی 95 فیصد تجارت کو محفوظ بنایاجاسکے۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بحراوقیانوس کی اہم حیثیت اب بحرہند کو منتقل ہوگئی ہے جو کہ بین الاقوامی طاقتوں کے مابین جاری کشمکش کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی بحریہ کو مضبوط بنا کر اپنے مفادات کو محفوظ بنارہا ہے۔