• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور اور کراچی سے سینیگال یا سعودی عرب گئے

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20مسافروں کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو فیصل اباد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینگال یا سعودی عرب روانہ ہوئے۔ تحقیقاتی کے مطابق حادثے کا شکار کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست2024، غلام مصطفی31جولائی سید مہتاب الحسن 24اپریل رئیس افضل16ستمبر علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے۔ حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے۔ وسیم خالد2اگست کو ویزٹ سید محمد عباس کاظمی 8ستمبر کو وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے۔ 6مسافر عمران اقبال 16جون عزیر بشارت 2مئی قسنین حیدر 25جون، مدثر حسین 20جون، سید بدر محی الدین 9جولائی گل شامیر 2اگست کو وزٹ اور وزیٹر ویزوں پر کراچی سے ایتھوپیا ایئر لائن سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے۔ مزید4مسافروں محمد وقاص نے 3اکتوبر، قیصر اقبال 27ستمبر، سجاد علی 6 اکتوبر اور اکرام محمد نے 30ستمبر کو لاہور ایئرپورٹ سے سینیگال کا سفر کیا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق محمد عدیل اور مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزوں پر لاہور سے سعودی ایئر لائن کی پرواز سے سعودیہ روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران مسافروں کی پاکستان سے سینیگال یا سعودیہ روانگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 9 کا تعلق گجرات سے ہے ۔جن میں سے 5 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 موت کا شکار ہوئے۔ منڈی بہاؤالدین کے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 3 جان بحق ہوئے۔ شیخوپورہ کے 3 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ گوجرانوالہ کا ایک شخص موت کا شکار ہوا سیالکوٹ کے ایک شخص کو بچا لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید