راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگا لیا،فیصلے سے وہ ذرا بھی پریشان نہیں تھے۔اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا، کل کے فیصلے پر بانء پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں ہیں۔مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔