لاہور(خصوصی نمائندہ،جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور مطالبات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، شہباز شریف نے صدر ن لیگ سے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اہم امور پر بھی مشاورت کی۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔