سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر بیراج کی سالانہ بھل صفائی کا کام مکمل ہوگیا، 20جنوری رات 12 بجے نہروں میں ضرورت کے مطابق پانی چھوڑ دیا جائیگا۔ سیکریٹری آب پاشی نے انسپکشن دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ کنٹرول روم سکھر بیراج کے انچارج عبدالعزیز سومرو کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 6جنوری کو سکھر بیراج کی سالانہ بھل صفائی کے لئے نہروں میں پانی کی سپلائی بند کی گئی تھی، کام مکمل ہوگیا ہے، 20جنوری رات 12بجے روہڑی، کیر تھر، دادو، خیرپور ایسٹ اور خیرپور ویسٹ کینالوں میں پانی کی سپلائی کھول دی جائیگی، ضرورت کے مطابق پانی سپلائی کیا جائیگا تاہم نارا کینال میں اب تک کام جاری ہے، جسے 31جنوری تک مکمل کیا جائیگا۔