• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس وقار سیٹھ اور دیگر کی درخواستوں پر اعتراضات پر سماعت چیمبر میں ہوگی

اسلا م آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل آج (پیر) کے روز سابق مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ، خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اوردیگر کی جانب سے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے برطرف جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس قاضی محمد امین احمد کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کیخلاف دائردرخواستوں پر رجسٹرارا ٓفس کے اعتراضات پر اپنے چیمبر میں دن 2بجے سماعت کرینگے۔

ملک بھر سے سے مزید