• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام محفل میلادؐ و مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام محفل میلادؐ اور مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح آج مورخہ 20جنوری بروزسوموارصبح 10:00بجے بمقام ستارہ مارکیٹ سیکٹرجی سیون مرکزمیں ہوگا جسکی صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکاربلاوڑہ شریف کریں گے،محفل میلادؐمیں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین،سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام،نعت خواں حضرات،سول سوسائٹی، معززین علاقہ اور شہریوں سمیت سی ڈی اے ملازمین کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید