راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر کے 45لٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزم طاہر سے 30 لٹر شراب‘ جاتلی پولیس نے ملزم آفتاب سے10 لٹر شراب‘ بنی پولیس نے ملزم شاہد سے5 لٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ ادہر 3رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے 2مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران، یوسف اور عمران شامل ہیں جن سے2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔