• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنک میں رقم نکلوانے والے شہری ایک لاکھ روپے سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بنک میں رقم نکلوانے والے شہری کو نوسر بازنے دھوکہ دہی سے ایک لاکھ روپے سے محروم کردیا، تھانہ آراے بازار کومحمد عمر نے بتایا کہ میں کلمہ چوک میں ایک نجی بنک سے رقم نکلوانے کے لئے آیا ہوا تھا جہاں رقم کی گنتی کرنے لگا ایک بندہ میرے پاس آیا اور انفارمیشن لینے لگا جب میں رقم لے کر گھر آیا تو دیکھا کہ رقم میں سے ایک لاکھ روپے کم تھے جب واپس آیا بنک میں دیکھا کہ کہ میں نے پوری رقم وصول کی تھی جو نامعلوم شخص میرے پاس آیا تھا وہ نوسر بازی سے ایک لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید