• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2عدالتی مفروروں سمیت 9ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے 3اشتہاری مجرموں اور 2عدالتی مفروروں سمیت 9ملزموں کو گرفتار کرلیا، پٹرولنگ پوسٹ 22 میل کے سب انسپکٹر صغیر محمود اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ پانچ بوتلیں شراب برآمد کرکے 4ملزموں نقاش ، عامر خان ،سمیر اور ناصر کو گرفتار کرلیا، اے ایس آئی عمران شوکت نے دوران سفر فیملی سے بچھڑ جانے والی خاتون اور ایک 14سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کیا ، پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کے سب انسپکٹر سلطان عارف نے 20گرام چرس برآمد کرکے ملزم عظیم طاہر ولد طاہر حسین کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید