• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات، بچے کی لاش ملنے پر رپورٹ طلب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) تھانہ روات کے علاقہ میں تالاب سے بچے کی نعش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ، ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ 4 سالہ ارشمان نومبر 2024 میں والدہ کے ساتھ شادی پر گیا جہاں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا اور بچے کی تلاش شروع کی گئی۔بچے کی فیملی نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر ہر ممکن جگہ پر بچے کو تلاش کیا لیکن کامیابی نہ ہو سکی، بچے کی نعش اس مقام کے قریب ہی تالاب سے ملی جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ شادی پر گیا تھا، ابتدائی طور پر معاملہ کھیلتے ہوئے تالاب میں گر کر وفات کا لگتا ہے تاہم نعش کا پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے گا۔
اسلام آباد سے مزید