اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، انہوں نے حکام کو وارننگ دی ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز حج 2025کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ، انہوں ہدایت کی کہ حج 2025کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔