• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ پا کستانی آم کس ملک میں کھائے گئے، رپورٹ قو می اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سب سے زیادہ پاکستانی آم کس نے کھائے،رپورٹ قو می اسمبلی میں پیش۔

برطانیہ پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ،برطانوی شہریوں نے 6ماہ میں 17.97 ملین ڈالر کے آم کھائے ،پھلوںکا بادشاہ پسند کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات ،اومان،جر منی ،کنیڈا،افغانستان،قطراورسعود ی عرب شامل ،برطانیہ پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ۔ 

یہ انکشاف وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ پانچ سالوں میں آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کیا۔ 

نوید عامر کے سوال پراپنے تحر یری جواب میں انہوں نے کہا کہ آم جسے اکثرپھلوں کا بادشاہ کہا جا تا ہے پاکستان کی زرعی برآمددات میں اہم مقام رکھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید