کوئٹہ(پ ر) جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ شہر میں بارش کے بعد بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال کیسکو کی ناقص کارکردگی اور ادارے کی بے حسی ظاہر کرتی ہے بارش کےقطرے گرنے کے بعد 20 گھنٹوں تک شہر اور گردونواح کو بجلی سے محروم رکھنا عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہےترجمان نے کہا کہ تمام سب ڈویژن کے فون بند اور کیسکو ہیڈ آفس کا مسلسل فون مصروف رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی ذمے داریوں سے کنارہ کشی اختیار کر چکا ہے۔