• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سنیئر موسٹ جج کو چیف جسٹس نہ بنانے کی وجوہات ہونی چاہیئں۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سنیئر موسٹ جج کو چیف جسٹس نہ بنانے کی وجوہات ہونی چاہیئں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ سجاد علی شاہ کو آئینی پابندی نہ ہونے کے باجود ہٹا دیا گیا تھا۔ کراچی کے وکلا نے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس تعینات کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس یحیی آفریدی سنیئر موسٹ جج نہیں ان کی تقرری غیر آئینی ہے۔
اہم خبریں سے مزید