راولپنڈی(آصف شاہ، خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نےویسٹریج بازار کے علاقہ میں سرکاری جگہ پر مبینہ غیر قانونی مکان تعمیر کرنے والے کنٹونمنٹ بورڈ ملازم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مکان پر ڈالا گیا لینٹر مسمار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازم نے سرکاری جگہ پر راتوں رات قبضہ کرتے ہوئے مکان تعمیر کیا جس کی اطلاع ملتے ہی بلڈنگ کنٹرول سیل انچارج صمد خان نے کارروائی کرتے ہوئے لینٹر کوگرا دیا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم کا دعویٰ ہے کہ یہ جگہ اس کی اپنی ہے۔