اسلام آباد( جنگ نیوز) اکادمی ادبیاتِ پاکستان نے اپنی تازہ مطبوعات کے اجراء کا انعقاد کیا ۔پہلی تقریب کا عنوان "پاک چین کلاسیکی ادب" تھا جس کی صدارت افتخار عارف نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی چین کے کلچرل قونصلر چِن پنگ تھے۔ صدرنشیں اکادمی ادبیاتِ پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف نے استقبالیہ کلمات کہے۔ مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر وحید احمد، سیّد ابرار حسین، اور ظفر بختاوری شامل تھے۔چین کے کلچرل قونصلر چِن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل سانجھا ہے۔ انہوں نے اُبھرتے ہوئے "پاک چین سماج" کا ذکر کیا جس میں ثقافت اور ادب اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔