• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے نے فیڈریشنز سے 100 دن اور ایک سال کا پلان مانگ لیا

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ا پنی الحاق شدہ کھیلوں کی تمام فیڈریشنوں کو اپنی سر گرمیوں کے حوالے سے فوری پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، صدر پی او اے عارف سعید نے تمام فیڈریشنز کو ابتدائی 100دنوں اور ایک سال کیلئے مثبت پلان تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تجاویز میں قومی اور انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت کا پروگرام بھی شامل کیا جائے، پی او اے نے یہ پلان اس ماہ کے آخر تک جمع کرانے کو کہا ہے۔ پی او اے نے فیڈریشنوں کو ساؤتھ ایشین گیمزکیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کے علاوہ اپنے انٹر نیشنل مقابلوں کیلئے غیر ملکی کوچز کی مدد کے حوالے سے بھی اپنا پلان دینے کو کہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید