• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری میں ملوث مستری سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر کے زیورات ، ایک لاکھ کی نقدی ، بجلی کے تار اور دیگر سامان برآمد کر لیا ،پولیس کے مطابق ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانہ عبدالحئی گرانی بلوچ کو اطلاع ملی تھی کہ کلی پائند خان میں واقعہ نجی سو سائٹی میں رہائش پذیر نظر محمد کے گھر سے زیورات اور ایک لاکھ کی نقدی چوری کرنے والا ملزم کلی دیبہ میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمید شاہ کو گرفتار کر کے دو سونے کے سیٹ اور ایک لاکھ کی نقدی برآمد کر لی پولیس نے بتایا کہ ملزم نظر محمد کے گھر میں فرنیچر کا کام کر رہا تھا اسی دوران اس نے گھر سے چوری کی ۔ جبکہ پولیس ائیر پورٹ پولیس نے شیخ ماندہ میں کارروائی کرتے ہوئے گوادم میں چوری کی واردت میں ملوث چار ملزمان نعمت اللہ ،موسیٰ خان ،خلیل احمد اور ہیواد خان کو گرفتارکرکے گودام سے چرایا گیا سامان برآمد کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں بجلی کی تاریں چوری کرنے والے ملزم عبدالرؤف کو گرفتار کر کے بجلی کی تاریں برآمد کر لی ۔ 
کوئٹہ سے مزید