کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار جدید علوم کے حصول میں ہے، کوئی بھی قوم تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی اور نہ ہی وہ ترقی یافتہ قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکتی ہے اگر ہم کامیاب ملکوں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی آنے والی نئی نسل کو علم کی شمع سے روشن کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد ایاز اور محمد یوسف کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی، میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح تعلیم کے مواقع اور نوجوانوں کو سہولیات پہنچانا ہے جس کی زندہ مثال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے دورے اور وہاں طلباء و طالبات میں اسکالر شپ ، لیپ ٹاپ و دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم دوسرے ملکوں کا تعلیم کے میدان میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔ آج کے نوجوانوں نے ہی کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ جن حالات میں اقتدار ملا وہ سب کے سامنے ہے، گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کا ہر ادارہ تباہ اور نوجوان نسل کامستقبل تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کام کریں۔