• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا بائیکاٹ، PTI، ان کی حرکتوں پر اعتراض ہے، ن لیگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے فیصلہ کن راؤنڈ کیلئے 28 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے پیش کردہ مطالبات پر حکومت نے جواب تیار کر دیا، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا بائیکاٹ کرینگے، مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، دوسری طرف ن لیگ کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پراعتبار کرنا مشکل ہے،جوڈیشل کمیشن پر نہیں ان کی حرکتوں پر اعتراض ہے،تحریک انصاف پراعتبار کرنا مشکل ہے،جوڈیشل کمیشن بنانا ہےتوپھر ماضی کی چیزیں بھی شامل کریں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے دینگے،تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید