• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ: او جی ڈی سی ایل نے واپڈا کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن او جی ڈی سی ایل نے واپڈا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں 321رنز کے ہدف کےجواب میں واپڈا کی ٹیم 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایاز تصور نے 126 ، بسم اللہ خان نے 42 رنز بنائے۔ مشتاق کلہوڑو نے 96 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سرکاری ٹی وی اور کے آر ایل کا میچ ڈرا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں سرکاری ٹی وی نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 456 رنز بنائے ۔ وقار حسین نے11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 154اور محمد طحہ نے17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے 226 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے 344 رنز کی شراکت قائم کی ۔ سلمان خان 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ چوتھا راؤنڈ 26 جنوری سے شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید